ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کلب کے عہدیداران نے کمشنر سے ملاقات کر کے صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
جے پور میں کلب کے عہدیداران نے کمشنر سے ملاقات کرکے صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا دراصل چند روز قبل ویڈیو جرنلسٹ ابھیشیک سونی اپنی خاتون دوست کو کچھ لوگوں سے بچانے کے چکر میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ہسپتال میں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
اسی ضمن میں کلب کے تمام عہدیداران نے کمشنر سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات کو لے کر جلد سے جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پریس کلب عہدیداران کی کمشنر سے ملاقات پنک سٹی پریس کلب کے صدر مکیش مینا کی قیادت میں کلب کے تمام عہدیداران کمشنر سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے تھے۔
کمشنر کی جانب سے ان صحافیوں کو بھروسہ دلایا گیا کہ صحافیوں کی حفاظت انتظامیہ کا پہلا کام رہے گا۔
صحافی کے انتقال کے بعد بی جے پی سمیت دیگر جماعتوں کے عہدیداران نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں صحافی محفوظ نہیں ہے تو عوام کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔