اردو

urdu

ETV Bharat / city

کوٹہ: غیر قانونی شراب کے ساتھ دو گرفتار - police arrested two person with illegal liquor

راجستھان کے کوٹہ شہر کے ادیوگ نگر علاقے میں جمعہ کی رات چیکنگ کے دوران دو ماروتی کار سے بیس پیٹی غیر قانونی شراب برآمد ہوئی ہے، اس دوران پولیس نے کار میں سوار دو نوجوان کو بھی حراست میں لے لیا۔

کوٹہ: غیر قانونی شراب کے ساتھ دو گرفتار
کوٹہ: غیر قانونی شراب کے ساتھ دو گرفتار

By

Published : May 2, 2020, 5:40 PM IST

حراست میں لیے گئے دونوں نوجوانوں سے پولیس نے پوجھ گجھ کی تو ان دونوں نے جواب دینے میں ٹال مٹول کی، وہیں پولیس نے ضبط شراب کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس مسلسل کارروائی کررہی ہے، اسی ضمن میں گاشتہ رات گذر رہی دو ماروتی کار پر شک ہونے کے بعد پولیس نے اسے روک کر تلاشی لی تو اس میں بیس پیٹی غیر قانونی شراب پایا گیا۔

پولیس نے ملزم راجو کپور اور راجو لال کو حراست میں لے لیا ہے، اور مقدمہ درج کرنے کے بعد آگے کی کارروائی کی بات کہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details