اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیا پائلٹ، کانگریس کا ساتھ چھوڑیں گے؟ - راجستھان میں سیاسی بحران

بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے رہائش گاہ پر ہونے والی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں شامل ہونے سے ریاست کے نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے انکار کر دیا ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ اب سچن پائلٹ کانگریس پارٹی کو کبھی بھی الوداع کہہ سکتے ہیں۔

Pilots can say goodbye to Congress at any time
پائلٹ کبھی بھی کہہ سکتے ہیں کانگریس کو الوداع

By

Published : Jul 13, 2020, 12:34 PM IST

یہ پورا معاملہ اسپیشل آپریشن گروپ (اس او جی) کی جانب سے اسمبلی رکنیت کے معاملے میں نائب وزیراعلی پائلٹ کو دیے گئے نوٹس کے بعد شروع ہوا تھا۔ جب سچن پائلٹ نے کہا تھا کہ پولیس نے مجھے معلومات کے لیے بلایا اور نوٹس ملنے کے بعد میں کافی زیادہ شرمندہ ہوا تھا۔

ریاست راجستھان کی سیاست میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے، ذرائع کے مطابق راجستھان کے نائب وزیر اعلی اور کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ کانگریس کو الوداع کہہ سکتے ہیں اور بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ویڈیو

سچن پائلٹ کو پولیس کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد شرمندہ ہونے کی بات کہی تھی اور وہ گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے جیوتی رادتیہ سندھیہ سے ملاقات کر کے بھی آئے تھے اور جس طرح سے پوری پارٹی کے رہنما بیان دے رہے ہیں اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پائلٹ جلد ہی کانگریس کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا نظریہ ہے کہ جمہوریت کو ختم کیا جائے۔ وہ دوسری ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو کانگریس پورا نہیں ہونے دیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details