ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے صدر محمد ندیم نے کہا کہ ابھی حال ہی میں پی ایف آئی کے جے پور دفتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'دفتر پر اى ڈی کی جانب سے چھاپہ ماری کے بعد میں آج جمعہ کے روز سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے تین روزہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو 18 دسمبر سے 20 دسمبر تک چلے گی'۔
واضح رہے کہ اس مہم کا نام 'سٹینڈ وتھ پاپولر فرنٹ' ہے، اس مہم کے تحت جس طرح سے ای ڈی کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس کے تحت گھر گھر اور دکان دکان جاکر لوگوں کو یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح سے سرکاری ایجنسیز کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ محض پاپولرفرنٹ آف انڈیا کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ جو آر ایس ایس کے خلاف بولے گا اس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔