اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: سٹی بس اسٹینڈز کی خستہ حالت سے عوام پریشان

جے پور سٹی بس اسٹینڈز کی حالت کافی خستہ ہے۔ دارالحکومت سمیت بیشترعلاقوں کے بس اسٹینڈز کی ایسی ہی حالت ہے۔

جے پور: سٹی بس اسٹینڈز کی خستہ حالت سے عوام پریشان
جے پور: سٹی بس اسٹینڈز کی خستہ حالت سے عوام پریشان

By

Published : Jul 23, 2020, 3:41 PM IST

ریاست راجستھان میں 'سٹی بس' چلانے کے آرڈرز جاری ہونے کے بعد سٹی بس اسٹینڈز کی حالات کا جائزہ لینے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے دارالحکومت جے پور کے الگ الگ علاقوں میں واقع سٹی بس اسٹینڈز پہنچ کر وہاں کا جائزہ لیا اور لوگوں سے بات کیں۔

جے پور: سٹی بس اسٹینڈز کی خستہ حالت سے عوام پریشان

مسافروں کا کہنا تھا کہ یہاں بس اسٹینڈز کی حالت کافی خستہ ہے، بس اسٹینڈز کی کرسیاں ٹوٹی پڑی ہیں۔ رات کے لیے لائٹس کا بھی کوئی صحیح اہتمام نہیں ہے، کچھ جگہوں پر بس اسٹینڈز کا نام بھی نہیں لکھا ہے۔ اب دوبارہ سے سٹی بسز چلنے لگی ہیں، اب ان بس اسٹینڈز میں سدھار ہونا چاہیے، کیونکہ اب جیسے جیسے بسز چلیں گی ویسے ویسے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد بس اسٹینڈز کی حالت میں سدھار کرے۔

مزید پڑھیں:

راجستھان میں چار ماہ بعد بس خدمات شروع

واضح رہے کہ ریاست بھر میں سٹی بسز چلانے کے لئے حکومت کی جانب سے اجازت دے دی گئی ہے، گزشتہ روز جاری حکم کے مطابق سفر کرنے سے پہلے اور بعد میں بسز کو سینیٹائز کرنا ضروری ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details