اردو

urdu

جے پور: نربھیا اسکواڈ ہر جگہ مستعد

نربھیا اسکواڈ کو خواتین کی حفاظت کے لیے 24 ستمبر 2019 کو بنایا گیا تھا، اس ٹیم میں 215 خاتون پولیس شامل ہیں۔

By

Published : Sep 24, 2020, 5:56 PM IST

Published : Sep 24, 2020, 5:56 PM IST

نربھیا اسکواڈ ہر جگہ مستعد
نربھیا اسکواڈ ہر جگہ مستعد

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں خواتین اور بچیوں کی حفاظت کے لیے ریاستی حکومت نے پولیس کی اسپیشل ٹیم نربھیا اسکواڈ تشکیل دی۔ نربھیا اسکواڈ کو 24 ستمبر یعنی آج ایک برس مکمل ہو چکا ہے۔ یہ وہی نربھیا اسکواڈ ہے جو دارالحکومت جے پور کے چپے چپے پر کافی مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔

نربھیا اسکواڈ ہر جگہ مستعد

نربھیا اسکواڈ جب پولیس موٹر سائیکل کے ساتھ ہارن بجاتے ہوئے کسی علاقے سے نکلتی ہے تو وہاں کے علاقے کے لوگ تالیوں کے ساتھ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ نربھیا اسکواڈ کے موٹر سائیکل کے ہارن کو سن کر لپھنگے بھاگ جاتے ہیں۔ نربھیا اسکواڈ ٹیم چاہے سردی ہو، گرمی ہو یا پھر برسات ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی اس پوری ٹیم کی جانب سے جو خدمات انجام دی گئی ہیں اس کی آج ہر شخص تعریف کرتا ہے۔

نربھیا اسکواڈ کو خواتین کی حفاظت کے لیے 24 ستمبر 2019 کو بنایا گیا تھا، اس ٹیم میں 215 خاتون پولیس شامل ہیں۔ اس ٹیم میں شامل تمام خاتون پولیس کی عمر تیس سے پینتیس برس کے قریب ہے۔ ٹیم کا مقصد دارالحکومت جے پور کی خواتین اور بچیوں کی حفاظت کرنا ہے۔ ٹیم کو اسپیشل ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ یہ ٹیم خاص طور پر اسکول، کالج کھلنے اور بند ہونے کے وقت بس اسٹاپ، شاپنگ مال، بازار، جم کلب، لائبریری، کوچینگ سینٹر، ریسٹورنٹس اور دیگر جگہوں پر مستیدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہے۔

نربھیا اسکواڈ کی انچارج سنیتا مینا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ہم لوگوں کو خود کو اتنا مضبوط بننا چاہیے کہ کوئی بھی ہماری طرف آنکھ اٹھانے سے پہلے دس مرتبہ سوچے اور ہر شخص ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا رہے۔'

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح کورونا وائرس کی صورت حال


سنیتا مینا کا کہنا ہے کہ 'میرے ساتھ جو بھی ٹیم کی خاتون ہیں وہ اپنا سب سے بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہیں'۔

سنیتا مینا کا کہنا ہے کہ کے 'بیس برس کی نوکری میں جو مجھے نئی ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آ رہا ہے وہ کبھی زندگی میں نہیں آیا۔ آج ہم لوگوں کو افسوس ہوتا ہے کہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ بچے اپنے بزرگوں کو الگ کر دیتے ہیں، ہم ان بچوں کو کہنا چاہیں گے کہ وہ بزرگوں کو الگ نہیں کریں۔ اپنے ساتھ لے کر گھر میں رکھیں۔'

سنیتا مینا کا کہنا ہے کے ہم دارالحکومت جے پور راجستھان اور ہندوستان کی خواتین اور بچیوں کو یہی پیغام دینا چاہیں گے کہ وہ اپنی حفاظت کرنے کی ٹریننگ لے لے اور کسی سے بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details