اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان کی حسینہ نے مسز ٹاپ ماڈل کا خطاب اپنے نام کیا

مسزٹاپ ماڈل انڈیا 2020 کا انعقاد جے پور میں کیا گیا، جس میں 18 سے 40 سال کی مس اور مسز زمرہ 22 کی فائنلسٹ شریک ہوئیں، جس میں راجستھان کی برکھا نے تمام مد مقابل کو شکست دے کر مسز ٹاپ ماڈل انڈیا 2020 کا خطاب اپنے نام کیا۔

برکھا نے مسزٹاپ ماڈل انڈیا 2020 کا خطاب اپنے نام کیا
برکھا نے مسزٹاپ ماڈل انڈیا 2020 کا خطاب اپنے نام کیا

By

Published : Mar 5, 2020, 8:24 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں منعقدہ 'مس انڈیا اینڈ مسز ٹاپ مڈل انڈیا 2020 میں جے پور کے شیکھاوٹی علاقے کی خاتون برکھا شاہ نے اس خطاب کو اپنے نام کیا ۔

برکھا نے مسزٹاپ ماڈل انڈیا 2020 کا خطاب اپنے نام کیا

جے پور میں ہونے والے اس بڑے تقریب میں 18 تا 40 برس کی تمام خواتین میں سے کل 40 ٹاپ فانئلسٹ نے حصہ لیا تھا، برکھا شاہ نے اپنی خوبصورتی اور قابلیت سے ججیز کو متاثر کر کے اس خطاب کو اپنے نام کر لیا۔

پروگرام کے دوران فائنلسٹ نے چار خوبصورت ریمپ پر واک کر کے ڈیزائنر کلیکشن پیش کیا۔ گلیمرس ماڈل نے ریمپ اور چمکتے ہوئے فیشن پر ڈیزائنر لباس، دلہن کے لباس، روایتی لباس اور کاک ٹیل لباس پہن کر کیٹ واک کر کے جلوے بکھیرے۔

برکھا شاہ نے تمام مدمقابلوں کو شکست دے کر مسز ٹاپ ماڈل انڈیا 2020 کا خطاب حاصل کیا۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد برکھا شاہ نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں خوبصورتی کا مقابلہ کافی سخت تھا۔

مزید پڑھیں:اجمیر دھماکہ کے ملزم اسیمانند کو دوبارہ نوٹس

انہوں نے کہا کہ اس خطاب کو حاصل کرنے کے بعد میرے اوپر معاشرتی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے پر زیادہ توجہ دیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ خواتین کو گھر سے باہر نکلنے اور کچھ کرنے کے لئے ترغیب دیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details