تین ماہ قبل پیرا ٹیچرز کی جانب سے ایک بڑا احتجاج دارالحکومت جے پور میں کیا گیا تھا جس میں حکومت کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہم جلد سے جلد آپ سبھی کومستقل کردیں گے اور تنخواہ میں اضافہ کر دیا جائے گا لیکن آج تک ایسا نہیں ہو پایا ہے۔
دارالحکومت جے پورمیں مدارس کے پیرا ٹیچرز کی مسلم مسافرخانہ میں میٹنگ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود کسی بھی قسم کا اقدام نہ کیے جانے کی وجہ سے پیرا ٹیچرز تنظیم کے ذمہ داروں کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں میٹنگ منعقد کی گئی.
اس میٹنگ میں کئی ایسے فیصلے بھی لیئے گئے ہیں جو ریاست راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر کافی زیادہ اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
میٹنگ میں اپنے تمام مشکلات کو پیرا ٹیچرز نے تنظیم کے اعلی ذمہ داروں کے سامنے رکھا گیا۔
اس میٹنگ کی خاص بات یہ رہی کے آنے والے وقت میں حکومت کے ساتھ کس طرح سے پیش آنا ہے اس پر غوروفکر کیا گیا.
میٹنگ کا وقت صبح گیارہ بجے رکھا گیا تھا جو اپنے مقررہ وقت پر شروع ہوئی.
مدرسہ پیرا ٹیچرز تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان نے بتایا کہ جب تین ماہ قبل اتنا بڑا احتجاج کیا گیا تھا تب حکومت نے ہمیں مستقل کرنے کا وعدہ اور تنخواہ میں اضافے کی بات کی تھی لیکن نہ تو ہمیں مستقل کیا گیا اور نہ ہی ہماری تنخواہ میں کوئی اضافہ کیا گیا۔