اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرکاری تقرریوں میں صرف راجستھان کے امیدوار کو جگہ دینے کا مطالبہ - تقرری میں راجستھان کے امیدواروں

راجستھان کانگریس او بی سی شعبے کے کنوینر راجندر سین نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھ کر یہ درخواست کی ہے کہ راجستھان حکومت سرکاری تقرریوں میں صرف راجستھان کے ہی امیدواروں کو جگہ دی جائے۔

letter-written-to-cm-for-not-giving-job-to-candidates-of-other-states-in-rajasthan
تقرری میں صرف راجستھان کے امیدوار کو جگہ دینے کا مطالبہ

By

Published : Aug 19, 2020, 8:21 PM IST

ملک کی بہت سی ریاستوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر دوسری ریاستوں کے امیدواروں کے لیے تقرری کے دروازے کو بند کردیئے ہیں، اسی ضمن میں اب راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے او بی سی ڈیپارٹمنٹ کے کنوینر راجندر سین دیگر ریاستوں کے امیدواروں کو راجستھان میں نوکری نہیں دی جانی جانے کی بات کہی ہے۔

تقرری میں صرف راجستھان کے امیدوار کو جگہ دینے کا مطالبہ

راجندر سین نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ 15 سے زیادہ ریاستیں ایسی ہیں جنہوں نے مختلف شرائط عائد کرکے اپنی ریاستوں سے باہر کے امیدواروں کو نوکری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن راجستھان میں اس طریقہ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ راجستھان حکومت صرف تقرری میں راجستھان کے امیدواروں کو ہی جگہ دے۔

سین نے کہا کہ اس کی وجہ سے دیگر ریاستوں سے آنے والے امیدواروں کو راجستھان میں روزگار نہیں مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ایس سی کے لیے 16 فیصد ، ایس ٹی کے لیے 12 فیصد ، او بی سی کے لیے 21 فیصد ، ای ڈبلیو ایس کے لیے 10 فیصد اور ایم بی سی کے لیے 5 فیصد ریزرویشن ہے۔ اس 74 فیصد ریزرویشن کے بعد اس میں عام کوٹہ کی 36 فیصد ملازمتیں باقی ہیں جن میں بیرونی ریاستوں کے بے روزگار افراد کو زیادہ مواقع ملتے ہیں اور راجستھان کے امیدوار بے روزگار رہتے ہیں۔

راجندر سین نے مطالبہ کیا ہے کہ اب راجستھان حکومت کو بھی راجستھان کے رہائشی ہونے، مقامی زبان کے بارے میں جاننے اور دیگر ریاستوں کی طرح راجستھان کے مقامی تعلیمی اداروں میں سے پاس آوٹ ہونے جیسی شرائط کو نافذ کرنا چاہئے تاکہ صرف راجستھان کے نوجوان کو ہی راجستھان میں نوکری مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details