ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے عید گاہ علاقے کے باس بدن پورہ کے امام چوک علاقے میں مقامی باشندوں کے مطابق ایک ہی خاندان کے پانچ افراد فوڈ پوائزننگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسپتال لے جانے کے بعد دو بچوں کا انتقال ہوگیا اور دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی حالت زیادہ خراب ہے.