اردو

urdu

ETV Bharat / city

Madrasa Bagh o Bahar become a Parking lot: جے پور کا مدرسہ باغ و بہار بنا پارکنگ کا اڈہ - جے پور کی خبر

جے پور کے باس بدن پورہ علاقے میں واقع مدرسہ باغ و بہار Madrasa Bagh o Bahar میں کار کھڑی ہوئی نظر آئیں۔ ان گاڑیوں کو دیکھ کر وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی برہم ہو گئے۔ ساتھ ہی پولیس افسران کو ہدایت دی کہ جس کی بھی یہ گاڑیاں ہیں ان تمام گاڑیوں مالکان کو اطلاع دی جائے کہ یہاں یعنی مدرسہ میں گاڑیاں پارک نہ کی جائیں۔

جے پور کا مدرسہ باغ و بہار بنا پارکنگ کا اڈا، وقف بورڈ چیئرمین برہم
جے پور کا مدرسہ باغ و بہار بنا پارکنگ کا اڈا، وقف بورڈ چیئرمین برہم

By

Published : Feb 13, 2022, 7:03 PM IST

Updated : Feb 14, 2022, 2:15 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے باس بدن پورہ علاقے میں واقع مدرسہ باغ و بہار Madrasa Bagh o Bahar کو پارکنگ اڈا بنا دیا گیا۔ اس بات کا خلاصہ راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کیا ہے۔ راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے وقف جائداد جائزہ لیا۔

جے پور کا مدرسہ باغ و بہار بنا پارکنگ کا اڈا، وقف بورڈ چیئرمین برہم

اس دوران باس بدن پورہ علاقہ کے لوگوں نے ڈاکٹر خانو خان بودھوالی سے اس بات کی شکایت کی تھی کی علاقے میں ایک مدرسہ ایسا بھی ہے جہاں پر مدرسے کے چند لوگ اپنی گاڑیوں کو پارک کرتے ہیں۔

اس کے بعد ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے مدرسہ باغ و بہار کا جائزہ لینے پہنچے تو اندر تین سے چار گاڑیاں کھڑی ہوئی نظر آئیں، ان گاڑیوں کو دیکھ کر وہ غصہ ہو گئے اور وہاں پر موجود پولیس محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ جس کی بھی یہ گاڑیاں ہیں ان تمام گاڑی والوں کو بلایا جائے اور کل سے یہ گاڑیاں یہاں پر نظر نہیں آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Posters put up in Karbala Area: جے پور کے کربلا علاقہ میں آتش بازی پر پابندی

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مدرسہ باغ و بہار میں پارکنگ بنائی گئی ہے وہ سرارسر غلط ہے۔

Last Updated : Feb 14, 2022, 2:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details