اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے پور: کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج - latest news Rajasthan

بی جے پی کے نائب قومی صدر اے پی عبداللہ کے سچن پائلٹ کے بی جے پی میں شمولیت کے بیان کے خلاف جے پور میں کانگریسوں نے اے پی عبداللہ کا پتلا نذرآتش کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

rj_jai_bjp ah_01_spc_7204840
vf

By

Published : Aug 9, 2021, 4:02 AM IST

راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بی جے پی کے قومی نائب صدر اے پی عبداللہ کی جانب سے کانگریس کے رہنما سچن پائلٹ پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا اور مانگ کی کی گئی کہ اے پی عبداللہ معافی مانگے۔

دیکھیں ویڈیو
احتجاجی مظاہرہ کانگریس کے سینیئر رہنما کی قیادت میں کیا گیا، جہاں بی جے پی کے قومی نائب صدر اے پی عبداللہ کا مجسمہ نذرآتش کی گئی اور بھارتی جنتا پارٹی کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں:راجستھان: شادیوں کا موسم شروع ہوتے ہی شیروانی کی ڈیمانڈ میں اضافہ


اتوار کے روز بی جے پی کے قومی نائب صدر اے پی عبداللہ دارالحکومت جے پور کے دورے پر تھے، اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے بہت جلد کانگریس کے سینیئر رہنما سچن پائلٹ بی جے پی جوائن کریں گے، ان کے اس بیان کے بعد میں کانگریس پارٹی نے ان کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details