لاک ڈاؤن کی وجہ سڑک کنارے واقع ڈھابے اور ہوٹلز بند ہونے کے سبب یہاں کام کرنے والوں کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ان تمام حالات کہ پیش نظر کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ان لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، ان مجبور بے گھر لوگوں کے لیے کھانا مہیا کرا رہے ہیں۔ ساتھ ساتھ مذہبی ادارے بھی بڑھ چڑھ کر ان مجبور بے گھر لوگوں کا تعاون کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی اور مذہبی تنظیمیں بھی لاک ڈاؤن کے حالات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کی کال پر ضرورت مند لوگوں کو راشن اور کھانا مہیا کرانے میں مصروف ہوگئیں ہیں۔
امراپور انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ جے پور شہر کے گورنمنٹ ہاسٹل چوراہے پر دن کے وقت تقریبا دو ہزارلوگوں کو کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ 500 غریب خاندانوں کو 2- 3 ہفتوں کے لیے راشن فراہم کرنے کی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
انسٹیٹیوٹ کے سربراہ منوہر سوامی مہاراج نے بتایا کہ سوائی مانسنگھ اسپتال کے چرک بھون میں روزانہ 200 سے 250 فوڈ پیکٹ ملازمین اور ضرورت مند لوگوں کو بھیجا جاتا ہے۔