اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان میں اعلیٰ افسروں کا تبادلہ - دارالحکومت جے پور

یوگی حکومت نے بھی کل لکھنؤ کے پولیس کمشنر کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ چار افسران کا تبادلہ کیا تھا اور آج راجستھان حکومت نے چار آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔

راجستھان میں چار آئی پی ایس کا تبادلہ
راجستھان میں چار آئی پی ایس کا تبادلہ

By

Published : Nov 19, 2020, 8:14 AM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے محکمہ پولیس میں کچھ تبدیلی کے ساتھ چار آئی پی ایس کا تبادلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان میں دو اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بھی تبدیل کیا گیا ہے جبکہ تین آئی پی ایس کو مرکزی ڈپوٹیشن جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ پرسنل کی جانب سے جاری کردہ آرڈر میں چار انڈین پولیس سروسز کا تبدیل کیا گیا ہے، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

راجستھان میں چار آئی پی ایس کا تبادلہ

گورو یادو کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کوٹا سے اب جے پور کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی سی بی بنایا گیا ہے۔

پوجا آوانا کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیروہی سے اب جے پور کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی سی بی بنایا گیا ہے۔

وکاس پاٹھک کو پولیس سپرنٹنڈنٹ جے پور سے اب کوٹہ کا سی آئی ڈی سی بی ہیومن رائٹز، منتخب کیا گیا ہے۔

ہِمَّت ابھیلاشہ ٹاک کو سپرنٹنڈنٹ پولیس جے ہور سے اب سی آئی ڈی سی بی سروہی بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کے ان تمام سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر اپنی نئی پوسٹز کو جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وہیں دوسری طرف گہلوت حکومت نے تین آئی پی ایس کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر جانے کی اجازت ہدایت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details