ریاست راجستھان میں شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دینے پہنچے لوگوں سے ریاستی گورنر نے ملنے سے انکار کردیا۔
راجستھان گورنر کلراج مصر سے عوام ناراض - gavrner house caa
جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر ناظم الدین نے کہا کہ ہماری جانب سے اعلیٰ افسران اور راجستھان کے گورنر کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ کے 24 جنوری کو جمعہ کے روز ریلی نکالی جائے گی اور صدر جمہوریہ کے نام گورنر کو ایک میمورینڈم دیا جائے گا لیکن جب ہم لوگ ریاستی گورنر کے مکان پر پہنچے تو ہمارے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ ناقابل قبول ہے۔
راجستھان گورنر کلراج مصر سے ناراض عوام
اس واقعہ کے بعد جماعت اسلامی ہند کے ریاستی صدر ناظم الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ' وہ لوگ اس قانون کے خلاف میمورںڈم دینے گورنر ہاوس پہنچے، لیکن وہاں کلراج مشرا نے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: 'ہمیں وہ چیز ضرور حاصل کرنا چاہیے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں'
Last Updated : Feb 18, 2020, 7:42 AM IST