اطلاع کے مطابق جب میواتی محلہ کے لوگ دیر شام ہولیکا جلاکر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے، تبھی اس بجھی ہولیکا کے مقام پر چار افراد پہنچے اور انہوں نے دوبارہ سے ہولیکا کو جلانے کی کوشش کی، جسے چلانے کے لیے انہوں نے کچھ ایسی اشیا کا استعمال کیا جس سے بجھی ہولیکا سے تیز لپٹیں اٹھنے لگیں۔
ہولیکا کی آگ سے چارافراد جھلس گئے - میواتی محلہ
راجستھان کے بھرت پور سے متصل ریاست اترپردیش کے گوووردھن قصبہ میں ہولیکا کی آگ میں چارافراد کے جھلسنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ہولیکا کے قریب ہونے کی وجہ سے چاروں افراد آگ کی تیز لپٹ میں آگئے اور بری طرح جھلس گئے۔ چاروں افراد کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ تیزی سے اس جانب بڑھے اور ان افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ سبھی زیر علاج ہیں۔
اتوار کی شب ہولیکا دہن کے کافی دیر بعد جب چار افراد پھر ہولیکا جلانے کے لئے میواتی محلہ پہنچ کر عوامی طور سے جلائی گئی ہولیکا کو دوبارہ سے جلانے لگے جس سے آگ کی لپٹیں اچانک تیزی سے بھڑک اٹھیں اوران چاروں کو اپنی زدمیں لے لیا جس سے چار افراد جھلس گئے۔