اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: ٹرانسپورٹ انسپیکٹر رشوت لیتے گرفتار

ریاست راجستھان کی اینٹی کرپشن بیورو نے اتوار کے روز محکمہ ٹرانسپورٹ میں دلالوں کے ذریعہ رشوت خوری کیے جانے کا بڑا انکشاف کیا ہے، اے سی بی کے مطابق دلالوں کے ذریعے گاڑیوں کے مالکان کو ڈرا دھمکا کر ماہانہ وصول کیا جاتا تھا۔

راجستھان: ٹرانسپورٹ انسپیکٹر رشوت لیتے گرفتار
راجستھان: ٹرانسپورٹ انسپیکٹر رشوت لیتے گرفتار

By

Published : Feb 17, 2020, 10:46 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:33 PM IST

اے سی بی نے ٹرانسپورٹ انسپیکٹر کو دلال سے 40 ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیاہے۔ ساتھ ہی ساتھ دلالوں کے پاس دیگر افسران کو ماہانہ دینے کے لیے رکھی گئی تقریبا ایک لاکھ 20 روپے نقد رقم بھی ضبط کیے ہیں۔

راجستھان: ٹرانسپورٹ انسپیکٹر رشوت لیتے گرفتار

اطلاعات کے مطابق اے سی بی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سات اہلکاروں اور نو دلالوں کو گرفتار کیا ہے، اے سی بی کے سرچ آپریشن کے دوران اب تک دلالوں سے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد رقم، جائیداد کے دستاویزات اور رشوت کے لین دین کی فہرست برآمد ہوئی ہیں، 'اے سی بی' کی مزید کارروائی جاری ہے۔

اے سی بی کے ڈائریکٹر جنرل الوک ترپاٹھی نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں سے دلالوں کے ذریعہ گاڑیوں کے مالکان کو دھمکیاں دے کر رشوت کی رقم بطور ماہانہ وصولی کرنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔

اسی دوران مشتبہ ملزمان کی خفیہ تصدیق سے انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کی جانب سے دلالوں کے ذریعہ کمرشل گاڑیوں اور بسوں کو چلائے جانے کے لیے گاڑی آپریٹرز کو دھمکیاں دے کر ماہانہ رشوت وصولی کی جاتی ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران ٹرانسپورٹ انسپکٹر ادئے وير سنگھ کو دلال منیش مشرا کی جانب سے 40 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور منیش مشرا کے پاس سے دیگر افسران کو ماہانہ دینے کے لیے رکھے ایک لاکھ 20 ہزار روپے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details