راجستھان حکومت کی جانب سے 'کورونا وائرس کے خلاف عوامی بیداری مہم' چلائی جا رہی ہے، جس میں پولیس اہلکار عام لوگوں کو سماجی دوری اور ماسک لگانے سمیت کووڈ 19 کے قواعد پر عمل کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف، جودھ پور پولیس کمشنریٹ کے دیو نگر پولیس اسٹیشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں پولیس اہلکار کانسٹیبل کی سالگرہ کی تقریب میں وردی میں ملبوس رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔
جودھپور: پولیس اہلکاروں کے رقص کا ویڈیو وائرل
جودھپور کے دیونگر تھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں متعدد پولیس اہلکار ایک پولیس کانسٹیبل کے سالگرہ کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے کووڈ-19 کی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی۔
جودھپور: پولیس والوں کے رقص کا ویڈیو وائرل
یہ بھی پڑھیں:
کووڈ ۔19 کا بدترین مرحلہ آنا باقی: ڈبلیو ایچ او
پیر کے روز دیو نگر پولیس تھانے کے کانسٹیبل سُریش کی سالگرہ تھی۔ کانسٹیبل کی سالگرہ دیو نگر پولیس اسٹیشن میں ہی منائی گئی۔ نیز ، سالگرہ کے موقع پر فنکاروں کو پولیس اسٹیشن میں بلایا گیا اور سماجی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ جم کر رقص کیا۔ پولیس اہلکاروں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔