اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہنگائی کے خلاف این ایس یو آئی کی مہم

مہنگائی کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری دس روزہ مہم کے تحت آج این ایس یو آئی کی جانب سے دارالحکومت جے پور سمیت ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

congress protest against inflation
مہنگائی کے خلاف این ایس یو آئی کی مہم

By

Published : Jul 8, 2021, 10:23 PM IST

جے پور میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر ابھیشیک چودھری کی قیادت میں بائیس گودام سرکل پر واقع پیٹرول پمپ پر اپنی گاڑیوں میں پیٹرول اور ڈیزل بھروانے کے لیے پہنچے لوگوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دستخط مہم کے تحت دستخط کیے۔

ویڈیو

اس موقعے پر کانگریسی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد مہنگائی کو قابو میں کیا جائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک چودھری نے بتایا کے جس طرح سے آج ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے عام آدمی کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں کانگریس پارٹی کے علی رہنما، کانگریس پارٹی کے کارکنان، این ایس یو آئی سڑکوں پر اتر کر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں اور مہنگائی کو قابو کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔'

مہنگائی کے خلاف این ایس یو آئی کی مہم

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف 7 جولائی سے 17 جولائی تک خاص مہم چلائی جارہی ہے، اس مہم کے تحت روزانہ الگ الگ قسم کے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

مہنگائی کے خلاف این ایس یو آئی کی مہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details