منی لانڈرنگ معاملے کو لے کر ای ڈی کی جانب سے کی جارہی پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر کارروائی کو لے کر اب ہندو مسلم تنظیموں کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو حمایت ملنے لگی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کی ہندو مسلم تنظیموں کے اعلی عہدے داران کی جانب سے ایک اجتماعی پریس نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔سماجی تنظیموں نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے اور اپنا احتجاج درج کرایا ہے، مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو ہمیشہ آواز بلند کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک سماجی تنظیم ہے اور معاشرے میں اچھے کام کام کرنے مظلوم طبقے کی ترقی اور قومی اتحاد کے لئے کام کرتی ہے۔
پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ 'پی ایف آئی ملک کے آئین کے خلاف کچھ نہیں کرتی ہے، اس کارروائی کے بارے میں ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت ایجنسی کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو بے عزت کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے، اکثر اس طرح کے چھاپے اس وقت ہوتے ہیں جب حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوامی امور اور سماجی تنظیموں کے دباؤ میں آ جاتی ہے اور عوام کا خیال وہاں سے ہٹانے کے لیے کاروائی کی جاتی ہے'۔