اردو

urdu

ETV Bharat / city

چڑاوا بلدیہ کے افسر تین لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

افسر نے شکایت کنندہ سے دو پلاٹوں کے 90-اے کی کارروائی کر کے لیز جاری کرنے کے عوض میں بارہ لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد میں تین لاکھ روپے پر معاملہ طے ہوا۔ بیورو ٹیم چودھری کے گھر پر دستاویز تلاش کر رہی ہے۔

Chadawa municipal officer arrested for taking bribe of Rs 300,000
چڑاوا بلدیہ کے افسر تین لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

By

Published : Nov 13, 2020, 5:16 PM IST

راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں اینٹی کرپشن بیورو نے آج صبح چڑاوا بلدیہ کے چیف ایگزیکٹو افسر انل چودھری کو تین لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتارکیا۔

بیورو کے سرکاری ذرائع کے مطابق بیورو کی ٹیم نے چودھری کو ڈانگر روڈ واقع ان کی رہائش گاہ پر شکایت کنندہ سے دو پلاٹوں کے پٹے جاری کرنے کے معاملے میں تین لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر: ایل او سی پر شدید گولہ باری، 2 بی ایس ایف جوان اور 4 عام شہری ہلاک

افسر نے شکایت کنندہ سے دو پلاٹوں کے 90-اے کی کارروائی کر کے لیز جاری کرنے کے عوض میں بارہ لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد میں تین لاکھ روپے پر معاملہ طے ہوا۔ بیورو ٹیم چودھری کے گھر پر دستاویز تلاش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details