ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہر برس عیدالاضحیٰ کے موقع پر بکروں کی منڈی لگائی جاتی تھی لیکن اس برس کورونا وائرس کے سبب بکروں کی خرید و فروخت آن لائن کی جا رہی ہے۔
دارالحکومت جے پور کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی جانب سے واٹس ایپ پر گروپ بنائے گئے ہیں جس میں بکروں کے نئے نئے نسل کی تصویریں ڈالی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس جانور کی قیمت بھی لکھ دی جاتی ہے، جس کے بعد ہی گروپ میں ہی ان جانوروں کی خرید و فروخت کا دور شروع ہو جاتا ہے۔
جے پور میں جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والے اکرام خان نے بتایا کی موجودہ وقت میں کورونا کے قہر کی وجہ سے بکرا منڈی لگنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے، اس لئے ہماری جانب سے سوشل میڈیا پر الگ الگ گروپ بنائے گئے ہیں اور گروپ میں جانوروں کے بارے میں تمام معلومات دی جارہی ہے۔