اردو

urdu

ETV Bharat / city

نماز جنازہ میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی، بے جے پی رہنما برہم

بی جے پی کے رکن اسمبلی اشوک لاہوٹی نے سماجی کارکن حاجی رفعت کے جنازہ کی نماز میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کیے جانے پر راجستھان حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Jun 1, 2021, 12:50 PM IST

BJP MLA Ashok Lahoti
بی جے پی کے رکن اسمبلی اشوک لاہوٹی

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن حاجی رفعت کے جنازہ کی نماز میں کورونا گائیڈ کی خلاف ورزی کیے جانے پر بی جے پی رہنما ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

جے پور کے سانگ دیر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی اشوک لاہوٹی نے موجودہ کانگریس حکومت پر خوش کرنے کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ریاست میں مکمل لاک ڈاون نافذ ہے اور عام آدمی کے آخری رسومات میں صرف بیس لوگوں کی اجازت ہیں تو وہیں حاجی رفعت کے جنازے میں کانگریس رہنماوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد نے شرکت کر کے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی اشوک لاہوٹی

اشوک لاہوٹی نے مزید کہا کہ ایک طرف تو حکومت مندروں کی گھنٹیوں کو بند کروا رہی ہے اور وہیں دوسری طرف کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، انہوں نے راجستھان حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں پر جلد سے جلد کاروائی کی جائے۔

آدرش نگر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رفیق خان اور کسنپول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی آمین قاضی بھی شرکت کرنے کے لیے پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے پور کے سماجی کارکن حاجی رفعت کے نماز جنازہ میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر آج رام گنج تھانہ انچارج بنواری لال مینا کی جانب سے ان کے اہل خانہ اور کانگریس رکن اسمبلی سمیت 10 افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details