اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے سبب بہار کے مزدور راجستھان میں پریشان

کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست راجستھان حکومت و مرکزی حکومت کی جانب سے لوک ڈاؤن کے اعلان کے بعد مسلسل اس پر عمل جاری ہے۔

By

Published : Mar 30, 2020, 2:55 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب بہار کے مزدور راجستھان میں پریشان
لاک ڈاؤن کے سبب بہار کے مزدور راجستھان میں پریشان

ایسے میں لوگ گھروں میں قید ہیں، وہیں کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو ریاست راجستھان میں کمانے کی غرض سے آئے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب یہاں وہ بھی قید ہیں۔

لاک ڈاؤن کے سبب بہار کے مزدور راجستھان میں پریشان

اس حالات میں وہ لوگ اپنے گھر جانے کے لیے کافی زیادہ جدوجہد کررہے ہیں، کچھ ایسے بھی ہیں جن تک کھانے کی اشیا نہیں پہنچ رہی ہے، یہ لوگ اپنے اپنے علاقے کے رہنماؤں سے مدد کی اپیل بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس بات کا اندازہ اس طورپر لگایا جاسکتا ہے کہ ناگور ضلع میں کمانے آئے بہار کے مزدوروں کے پاس کھانے پینے کی اشیا نہیں پہنچ سکی جسکے بعد انہوں نے بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین سے رابطہ کیا اور اپنی پریشانی سے انہیں آگاہ کیا۔ شاہنواز حسین نے ناگور انتظامیہ کے افسران سے بات کی اور ان کے لیے کھانے پینے کی اشیا کا انتظام کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details