اردو

urdu

ETV Bharat / city

دوکان بند کروانے پہنچی پولیس ٹیم پر حملہ - پولیس ٹیم پر حملہ

ضلع دھول پورکے باڑی قصبے میں گٹکے کی دکانیں بند کرانے کے لیے پہنچی پولیس کی ٹیم پر دکان پر بیٹھے نصف درجن سے زیادہ افراد نے حملہ کردیا، جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

attack on police in dhaulpur two policemen injured
دوکان بند کروانے پہنچی پولیس ٹیم پر حملہ

By

Published : Apr 19, 2020, 5:02 PM IST

ریاست راجستھان، ضلع دھول پور کے باڑی قصبے میں مقامی انتظامیہ اور پولیس کو پان مسالہ اور گٹکے کی دوکان کھولنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔

اطلاع پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی لیکن پان مسالہ کی دوکان پر نصف درجن سے زیادہ افراد بیٹھے تھے، جب پولیس نے لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں کو گھر جانے کو کہا تو وہاں بیٹھے افراد متحرک ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، اس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

بعد ازاں اس معاملے کی اطلاع مقامی تھانہ پولیس اسٹیشن کو دی گئی۔ جس کے بعد پولیس فورس اور انتظامیہ کے افسران کی ایک بڑی تعداد موقع پرپہنچ گئی لیکن تب تک ملزم موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع پر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچنے کے بعد چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details