راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں مستقل ملازمت اور تنخواہ میں اضافے کے مطالبات کے پیش نظر آشاور کرس مسلسل آٹھ دنوں سے دھرنے پر ہیں۔ اس تعلق سے بدھ کے روز آشاسہ یوگنی کی جانب سے دارالحکومت جے پور میں ایک ریلی بھی نکالی گئی، یہ ریلی 22 گودام سرکل سے روانہ ہوئی اور مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی سیول لائنس پھاٹک تک پہنچی۔
یہ تمام لوگ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ جانا چاہتے تھے لیکن پولیس کے اعلیٰ افسران اور پولیس جوانوں نے انہیں سیول لائنس پھاٹک پرہی بیریکیٹس لگا کر روک لیا گیا۔ ریلی میں شامل خواتین نے اپنے ہاتھوں میں ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لکھی تختیاں اٹھائے مظاہرہ کرتی نظر آئیں کہ' ہم لوگوں کو مستقل کیا جائے اور ہماری تنخواہ میں اضافہ کیا جائے'۔