اردو

urdu

جےپور: عوام سے حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل

By

Published : May 4, 2021, 5:46 PM IST

جیسے جیسے کورونا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ ویسے ہی علمائے کرام عوام سے اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کورونا وبا سے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

Appeal to the people to follow the government's guideline
عوام سے حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل

راجستھان مسلم فورم کی جانب سے عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اس پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں بلا وجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا آج ایک بڑی خطرناک وبا بن چکی ہے۔ ابھی بھی ہم لوگوں کے پاس سنبھلنے کا وقت ہے۔ اس لیے ہم لوگ سنبھل جائیں۔

ویڈیو

راجستھان مسلم فورم کے ممبر اقبال صدیقی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے علمائے کرام کی جانب سے ایک اپیل جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوگ نماز اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔ مسجد کمیٹی کے ذمہ داران ہی صرف امام کی قیادت میں نماز ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ساتھ ساتھ عوام سے یہ بھی اپیل کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کریں کیوں کہ اسلام لوگوں کی خدمت کا پیغام دیتا ہے۔

راجستھان مسلم فورم

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کا موجودہ دور کافی خطرناک ثابت ہو رہا ہے، اس لئے ہم لوگوں کو خود بھی اس سے محفوظ رہنا ہے اور دوسروں کو بھی اس وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔ لاپروائی پورے خاندان کے لوگوں پر بھاری پڑ سکتی ہے۔ اس لئے کسی بھی طرح کی کوئی لاپروائی نہیں کریں۔ گھروں پر رہیں۔ حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کی جا رہی ہیں، اس پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details