اردو

urdu

ETV Bharat / city

جئے پور میں بھارت بند کا ملا جلا اثر - جئے پور ہڑتال کا اثر

ریاست راجستھا کے دارالحکومت جے پورمیں آج بھارت بند کا ملا جلا اثر نظر آیا۔ الگ الگ تنظیموں کی جانب سے 29 جنوری کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بند کے دوران یہاں بھی لوگ سڑکوں پر اترے۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اس بند کی کال دی گئی ہے۔

جئے پور میں بھارت بند کا ملا جلا اثر
جئے پور میں بھارت بند کا ملا جلا اثر

By

Published : Jan 29, 2020, 12:46 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:38 AM IST

اس دوران جے پور میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، یہاں گھاٹ گیٹ علاقے میں احتجاجی مظاہرین دکانیں بند کرواتے ہوئے بھی نظر آئے، یہاں پر نوجوانوں کی جانب سے جم کر نعرے بازی بھی کی جانے لگی۔

اس دوران پولیس کے جوان موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو متنبہ کیا کہ وہ کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جئے پور میں بھارت بند کا ملا جلا اثر

مسلم اکثریتی علاقوں میں صبح سے ہی آر اے سی، کیو آر ٹی، ای آر ٹی سمیت الگ الگ فوج کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے، اس دوران پولیس الگ الگ مقامات پر گشت کرتی نظر آئی۔

حالانکہ آج بند کے دوران یہاں کے زیادہ تر بازار کھلے ہوئے نظر آئے، مسلم اکثریتی علاقوں میں زیادہ تر دکانیں بند رہیں، دکان بند رہنے کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرہ کرتے لوگ

واضح رہے کہ 29 جنوری کو مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک گیر بند کی کال دی گئی، اس بند کو مختلف سماجی تنظیموں سمیت دیگر مسلم تنظیموں کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، خاص طور پر تحریک علماء ہند کی جانب سے اس بند کو کامیاب بنانے کے لیے ایک مہم بھی چلائی گئی تھی۔

جے پور پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے اگر کوئی اپنی دکانیں بند رکھتا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن اگر کوئی دکانیں بند کرانے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کی بھاری نفری تعینات
Last Updated : Feb 28, 2020, 9:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details