اردو

urdu

ETV Bharat / city

اجے ماکن راجستھان کانگریس کے انچارج مقرر - کانگریس ہائی کمان

کانگریس ہائی کمان نے اجے ما کن کو راجستھان کانگریس کا ریاستی انچارج مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ دہلی میں پائلٹ خیمے کے اجلاس کے بعد لیا گیا ہے۔

اجے ماکن راجستھان کانگریس انچارج مقرر
اجے ماکن راجستھان کانگریس انچارج مقرر

By

Published : Aug 17, 2020, 11:10 AM IST

راجستھان میں ایک ماہ سے زائد عرصہ تک چلی سیاسی ہنگامہ آرائی کے بعد صلح ہوئی، صلح ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ راجستھان کانگریس کے انچارج اویناش پانڈے کو برخاست کیا جا سکتا ہے، یاد رہے کہ راجستان میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان سچن پائلٹ اور ان کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی نے دہلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اویناش پانڈے کو راجستھان کانگریس انچارج کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ اویناش پانڈے کی جگہ پارٹی نے اجے ماکن کو فوری طور پر انچارج جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ سچن پائلٹ کے معاملات کے پیش نظر لیا گیا ہے جو انہوں نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے ملاقات کے دوران اٹھایا تھا، اس دوران انہوں نے پائلٹ کی شکایات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس کے ساتھ ہی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں احمد پٹیل، کے سی وینوگوپال اور اجے ماکن کو ممبر بنایا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی احمد پٹیل کریں گے۔ یہ معلومات تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جاری کی ہیں۔

اجے ماکن انڈین نیشنل کانگریس کے رکن ہیں، وہ دو بار رکن پارلیمنٹ اور تین بار دہلی قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، وہ رہائش اور شہری غربت کے خاتمے کے مرکزی کابینہ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 12 جنوری 1964 کو دہلی میں پیدا ہوئے تے۔ اجے ماکن نے اپنی اسکول کی تعلیم دہلی کے سینٹ زیویرس اسکول سے کی تھی۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے کیمسٹری (آنرز) میں گریجویشن کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details