اردو

urdu

By

Published : Mar 6, 2022, 9:01 PM IST

ETV Bharat / city

Rajasthan Students Returned From Ukraine: راجستھان کے قریب 700 طلباء یوکرین سے اپنے گھروں کو لوٹ آئے

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان راجستھان کے قریب 700 طالب علم محفوظ اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ جے پور ایئرپورٹ پر طالب علموں کا کابینی وزراء نے پھول پہنا کر استقبال کیا۔ Rajasthan Students Returned From Ukraine

Rajasthan Students Returned Ukraine
Rajasthan Students Returned Ukraine

جے پور: ریاست راجستھان کےتقریبا 700 طالب علم یوکرین سے صحیح سلامت اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔ جے پور ایئرپورٹ پر باقاعدہ طلبا کا استقبال کرنے کے لیے ریاستی وزراء موجود تھے۔ Rajasthan Students Returned From Ukraine

ویڈیو دیکھیے۔
راجستھان حکومت میں کابینی وزیر سکونتلا راوت اور راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان جے پور ائیرپورٹ پر یوکرین سے لوٹے طلبہ کا استقبال کرتے نظر آئے۔ ایئرپورٹ پر طالب علموں کو پھولوں کا ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

راجستھان حکومت ان سبھی طالب علموں کو اپنے خرچ پر گھروں تک پہنچا رہی ہے۔ راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان کے طلباء یوکرین میں جنگ کے درمیان پھنسے ہوئے تھے ان تمام طلبہ کو وہاں سے نکالنے کے لیے راجستھان کی کانگریس حکومت اور مرکزی حکومت کافی مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

راجستھان اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان کا کہنا ہے کہ 'جس طرح راجستھان حکومت نے جے پور اور ممبئی میں انتظامات کیے ہیں اس طرح کی سہولیات دیگر ریاستوں کی حکومت نے نہیں کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details