اردو

urdu

ETV Bharat / city

بابائے قوم کو خراج عقیدت - undefined

گاندھی جی کی برسی پر راجستھان میں مختلف پروگرامز منعقد کیے گئےاور ان کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔

RAJASTHAN IN SOLIDARITY WITH GANDHI JI
RAJASTHAN IN SOLIDARITY WITH GANDHI JI

By

Published : Jan 30, 2020, 2:13 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:52 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ریاستی سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سمیت دیگر وزرا نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی تو وہیں دوسری جانب گاندھی سرکل پر عوام اور سماجی تنظیموں کی جانب سے پروگرامز منعقد کیے گئے۔

ان پروگرامز میں کثیر تعداد میں عوام کے ساتھ طلباء اور خواتین نے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، ایک پروگرام میں شامل لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں گاندھی جی کی زندگی سے روبرو کرتی تختیاں لے رکھی تھیں۔

مہاتما گاندھی کو 30 جنوری سنہ 1948 میں نئی دہلی کے برلا ہاوس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا

مزید پڑھیے:-
شرجیل امام نے پولیس سے کیا کہا؟
یورپی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کو منظور دی

پروگرام کے آخر میں تمام لوگوں کی جانب سے ایک انسانی زنجیر بھی بنائی گئی، اس زنجیر میں تمام لوگ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر یہ کہتے ہوئے نظر آئے 'ہم لوگوں کو ہندو مسلم میں تقسیم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، وہیں ماحول کو دیکھتے ہوئے پولیس کے جوان بھی یہاں پر تعینات کیے گئے تھے۔

پروگرام کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے راجستھان شہری مورچہ کے جنرل سیکریٹری بسنت ہریانہ نے بتایا 'آج کے اس دن کے موقع پر تمام امن پسند لوگوں اور سیاستداں سمیت سماجی تنظیموں کی جانب سے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔ اس لئے وہ یہاں پر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

مہاتما گاندھی کو 30 جنوری سنہ 1948 میں نئی دہلی کے برلا ہاوس میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، ان کو مارنے والے کا نام ناتھو رام گوڈسے ہے، ناتھو رام گوڈسے ہندو مہاسبھا کے رہنما تھے اور بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے تھے۔

دہلی کے برلا ہاوس میں مہاتما گاندھی کا ایک میموریئل بھی بنایا گیا ہے، جہاں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے:-
یورپی پارلیمنٹ میں سی اے اے مخالف تحریک پر ووٹنگ موخر
بھارتی خاتون کو اقوام متحدہ کا ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر بنایا گیا

Last Updated : Feb 28, 2020, 12:52 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details