انایا نے انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے ملازمین کا تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ حال میں ریاستی کانگریس حکومت کی جانب سے انایا کو 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' مہم کا برانڈ امبیسڈر بنایا تھا۔
راجستھان میں کورونا وائرس کے قہر کے درمیان سیاسی رہنما، مذہبی رہنما، درگاہ کمیٹیوں کے صدر سمیت دیگر لوگ اپنی اپنی جانب سے راجستھان کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسی ضمن میں انایا نے بھی لوگوں سے گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔
سات برس کی انایا کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں کورونا وائرس جس طرح سے راجستھان کی عوام کو متاثر کر رہا ہے وہ خطرناک ہے۔ اس لئے اب ریاستی حکومت، مرکزی حکومت، وزیراعظم نریندر مودی اور راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی جانب سے جو بھی ایڈوائزری جاری کی جا رہی ہے اس کا ہمیں مکمل طور پر خیال رکھنا چاہیے۔
انایا نے کہا کی کہ اگر انتظامیہ، پولیس کے جوان اور محکمہ صحت کے ملازم ہماری طرف آتے ہیں تو ہمیں ان کا پوری طرح سے تعاون کرنا چاہیے کیوںکہ یہ سبھی لوگ آج اپنے اپنے گھر کو چھوڑ کر سڑکوں پر ہمارے لئے کام کر رہے ہیں۔ ایسے میں جو لوگ اپنے گھروں کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ان سے گزارش کروں گی کہ وہ گھروں سے باہر نہیں نکلے اور اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ ہی وقت کو گزاریں۔ انایا کی جانب سے یہ اپیل ویڈیو کے ذریعے کی گئی ہے۔