اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان میں کورونا کے 690 نئے کیسز - راجستھان میں کورونا

ریاست راجستھان میں کورونا کے 690 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 66 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے اور مزید 5 متاثرین کی موت بھی ہوگئی۔

690 new cases of Corona in Rajasthan
راجستھان میں کورونا کے 690 نئے کیسز

By

Published : Aug 20, 2020, 5:28 PM IST

میڈیکل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زائد کیسز اجمیر میں 138 ، بھیلواڑہ میں 106 ، الور میں 100 ، جئے پور میں 99 ، ادھے پور میں 82 ، ناگور میں 50 ، بوندی میں 38 ، جودھپور میں 36 ، چتوڑ گڑھ میں 22 ، پرتاپ گڑھ میں 19 پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں ۔ کیسز کی مجموعی تعداد 65979 تک پہنچ گئی ہے ۔
ریاست میں آج پانچ پانچ کورونا سے متاثرہ افراد کی موت ہوگئی ۔ ان میں جئے پور میں تین ، اجمیر اور بیکانیر میں ایک ایک کی موت ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 915 ہوگئی ہے۔
ریاست میں اب تک 19 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے ۔ ان میں مجموعی طور پر 65 ہزار 289 پازیٹو پائے گئے ہیں اور 49 ہزار 963 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس میں 49 ہزار 433 کو اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔ ریاست میں 14 ہزار 416 ایکٹو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details