اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: کورونا کے قریب چھ ہزار کیسز، 143 اموات

بدھ کے روز ریاست راجستھان میں کورونا کے 61 نئے کیس درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد یہاں مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار 906 ہوگئی ہے، اسی کے ساتھ ہی اب تک 143 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

راجستھان: کورونا کے قریب چھ ہزار کیس، 143 اموات
راجستھان: کورونا کے قریب چھ ہزار کیس، 143 اموات

By

Published : May 20, 2020, 12:04 PM IST

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے موصول اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح سیروہی سےچار کیسز، جھنجھن سے آٹھ، ادئے پور سے تین، ڈنگر پور سے 11 کوٹا چھ، جھالواڑ اور بانرا سے ایک ایک، ناگور سے 17، اور سیکر سے آٹھ معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست کے دارالحکومت جئے پور میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، یہاں کل تعداد 1642 تک جا پہنچی ہے، جبکہ جودھپور میں کورونا کے اب تک گیارہ سو 10 کیسز سامنے آچکے ہیں، وہیں ادئے پور میں 420 معاملے سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ ناگور میں 213، پالی میں 209، چتور گڑھ میں 160 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

راجستھان: کورونا کے قریب چھ ہزار کیس، 143 اموات

بی ایس ایف کے 50 اہلکار بھی مثبت پائے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایران سے لائے گئے 61 بھارتیوں میں سے اٹلی سے 2 افراد اور دیگر ریاستوں سے سات مریض ابھی تک مثبت پائے گئے ہیں، ریاست بھر دو لاکھ 54 ہزار 533 افراد کے نمونوں کی جانچ ہوئی ہے جس میں دو لاکھ 44 ہزار 950 کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 3672 افراد کی رپورٹ آنی باقی ہے۔

راجستھان: کورونا کے قریب چھ ہزار کیس، 143 اموات

ریاست میں اب تک تین ہزار 354 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہیں اور دو ہزار 929 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ریاست میں اب تک اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 143 ہوچکی ہے جبکہ کورونا کے دو ہزار 409 فعال کیسز ہیں، جس میں 935 تارکین وطن شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details