اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجستھان: سیروہی میں کورونا کے 34 نئے کیسز - سیروہی میں کورونا کے 34 نئے کیسز

ضلع سیروہی میں کورونا کے 34 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ضلع میں کورونا متأثرین کی مجموعی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

34-new-corona-positives-found-in-sirohi
راجستھان: سیروہی میں کورونا کے 34 نئے کیسز

By

Published : Jun 13, 2020, 1:00 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلعسروہی میں کورونا مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جمعہ کو کورونا کے 34 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا متأثرین کی مجموعی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

راجستھان: سیروہی میں کورونا کے 34 نئے کیسز

اس کے علاوہ تحصیل پنڈواڑہ کے روہیدہ میں 22، نتوڑا میں 2، پنڈواڑہ میں 2 ، تحصیل سیروہی اورشیو گنج میں 2-2، تحصیل ابوروڈ میں 3 اور ریودر تحصیل میں ایک مثبت کیس پایا گیا ہے۔

روہیڈا میں کافی بڑی تعداد میں کورونا مثبت مریض پائے جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم، انتظامیہ اور پولیس حکام روہیڈا پہنچ گئے۔

انتظامیہ کورونا متاثرین کی سفری تاریخ کے تعلق سے معلومات یکجا کرنے میں مصروف ہے۔ روہیڈا میں اتنی بڑی تعداد میں مثبت کیسز پائے جانے کے سبب گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اب نئے کورونا مریضوں کو تنہائی میں منتقل کررہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ضلع میں اب مریضوں کی مجموعی تعداد 253 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details