اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیاحتی مقامات 8 جون سے کھلنے کی امید - سیاحت کی صنعت ایک بہت بڑے نقصان میں

مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ جلد ہی ملک کے سیاحتی علاقوں کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس کے لیے ایک نئی گائڈلائن 8 جون کو جاری کی جائے گی جس کے بعد ملک کے سیاحتی مقامات ایک بار پھر سیاحوں سے گلزار ہو سکے گا۔

Tourist destinations will open from June 8
8 جون سے کھل جائیں گے سیاحتی مقامات

By

Published : Jun 4, 2020, 10:17 PM IST

ملک کی سیاحت کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ لاکھوں افراد کو روزگار کے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں راحت کی خبر آرہی ہے کہ 8 جون سے سیاحتی علاقوں کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ ان کی ساری توجہ گھریلو سیاحوں پر ہے کیونکہ ہر برس بھارت سے 2 کروڑ سے زیادہ افراد بیرون ملک جاتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ملک سے باہر نہیں جاتے ہیں تو پھر یہاں کی سیاحت کی صنعت دنیا کی سب سے بڑی سیاحت کی صنعت بن سکتی ہے۔

ویڈیو

مرکزی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کورونا دور میں یہ خدشہ ہے کہ سیاحت کی صنعت ایک بہت بڑے نقصان میں آجائے گی اور لوگ کہیں بھی گھومنے کیلئے نہیں جائیں گے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے۔ لوگوں نے ادھر ادھر جانے کی تیاری شروع کردی ہے اور بہت جلد بھارت کی سیاحت کی صنعت دوبارہ پٹری پر آجائے گی۔ امرناتھ یاترا کے بارے میں ، پرہلاد پٹیل کا کہنا ہے کہ اس کی گائیڈ لائن وزارت داخلہ کو جاری کرنی ہے اور امرناتھ یاترا بھی جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details