شارجہ سے 152 بھارتی جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے، اتوار کے روز وندے بھارت مشن کے تحت ایئرانڈیا کی پرواز کے ذریعہ اندور کے دیوی اہلیہ بائی ہولکر ہوائی اڈے پر پہنچے۔
نوڈل افسر کووڈ ۔19 امت مالاکر نے بتایا کہ 'وندے بھارت مشن کے تحت، شارجہ سے ایئرانڈیا کی پرواز شام 8 بجکر 40 منٹ پر یہاں دیوی اہلیبہ بائی ہولکر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔'
یو اے ای سے 152 بھارتیوں کی ملک واپسی ملاکر نے بتایا کہ 'ہوائی اڈے پر اسکریننگ کے دوران، مسافروں میں سے کسی کو بھی کورونا وائرس کی کوئی بھی علامات نہیں پائی گئیں۔ لیکن حکومت کی ہدایت کے مطابق انہیں 7 دن ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد مزید 7 دن تک گھریلوں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔'
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے پیش نظر بیرون ملکوں میں پھنسے بھارتیوں کو وندے بھارت مشن کے تحت ملک واپس لایا جارہا ہے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔
جلائی 8 تک وندے بھارت مشن کے تحت 580000 بھارتیوں کو بیرون ملکوں سے بھارت واپس لایا گیا ہے۔