مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کی ایک عدالت نے معروف 'ہنی ٹریپ' معاملہ کی تفتیش کررہے پلاسیا تھانہ انچارج کو ثبوت کے ساتھ حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ضلع سیشن عدالت کی خصوصی جج رینوکا کنچن نے تھانہ انچارج کو ایک خط جاری کیا اور اس معاملے کی باقاعدہ سماعت کے دوران محترمہ کنچن نے تھانہ انچارج کو ثبوت کے ساتھ حاضر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے کہا کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ تفتیشی افسر کو ثبوت کے ساتھ حاضر ہونے کے لیے ہدایت کی گئی تھی۔ لیکن مسلسل عدالت کے حکم کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے۔ عدالت نے آئندہ 15 ستمبر کو تھانہ انچارج کو طلب کیا ہے۔ستمبر 2019 میں اندور میونسپل کارپوریشن کے اس وقت کے سٹی انجینئر کی شکایت پر پلاسیا تھانہ پولیس نے ایک معاملہ درج کیا تھا۔