مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ تعالی علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر مسلم علاقوں اور بازاروں میں خاص سجاوٹ اور روشنی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صوبے کا منی ممبئی کہے جانے والا شہر اندور جہاں ہر سال جشن عید میلاد النبی بڑے ذوق اور شوق کے ساتھ منائی جاتی ہے، وہاں اس بار بھی لوگ اس تہوار کے تعلق سے پرجوش ہیں۔
ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔ جیسے جیسے 12 ربیع الاول قریب آتا ہے ویسے ہی مسلم علاقے اور بازاروں میں سجائے اور سوار جاتے ہیں۔ روشنی کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔