شہر میں موبائل لوٹ کی وارداتوں کی شکایت پولیس کو مل رہی تھی جس کے بعد پولیس نے اپنے طریقے سے تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ شہر میں ایک خاص گروپ کے ڈاکو ان وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کیا
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پولیس نے ان ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے جو پیٹرول پمپ پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کیا
ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک بدمعاش کچھ روز سے اپنے گھر پر قیام نہیں کر رہا ہے، جب پولیس نے اس کی مزید تفصیلات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ اس نے ایک گروپ بنا لیا ہے اور موبائل لوٹ کی وارداتوں کو انجام دے رہا ہے۔
پولیس نے اس گروپ کو تب گرفتار کیا جب یہ پیٹرول پمپ پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ہتھیار اور ایک درجن سے زیادہ موبائل بھی ضبط کیے ہیں۔