اردو

urdu

ETV Bharat / city

سونیا گاندھی بیٹے کو سیاسی تعلیم دیں: نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورمختارعباس نقوی نے دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل راہل گاندی کے دئے گئے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ' سونیا گاندھی کو چاہئے کہ وہ اپنے 'پپو' کوسیاسی تعلیم دیں، انہوں نے کہا کہ جس طرح کی باتیں راہل نے وزیراعظم کے تعلق سے کہیں ہیں کوئی اچھا شخص ایسی باتیں نہیں کرتا'۔

سونیا گاندھی بیٹے کو سیاسی تعلیم دیں
سونیا گاندھی بیٹے کو سیاسی تعلیم دیں

By

Published : Feb 9, 2020, 6:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:50 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سونیا گاندھی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اپنے 'پپو' کو سیاسی اسکول میں داخلہ دلائیں، تاکہ وہ سیاسی تعلیم حاصل کر سکیں۔

سونیا گاندھی بیٹے کو سیاسی تعلیم دیں

انہوں نے کہا کہ' پپو خود اپنے ہاتھ میں کلھاڑی لے کر چلتے ہیں اورجب دل چاہتا ہے خود پر مار لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' جس طرح سے دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل انہوں نے وزیر اعظم کے تعلق سے بیان بازی کی ہےایک عام انسان ایسی باتیں نہیں کہتا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ خدمات ایک بار پھر معطل

انہوں نے مزید کہا کہ' وزیراعظم عوام کے ذریعے منتخب کردہ ہوتاہے، اس بات کا انہیں خیال رکھنا چاہیے، کوئی بھی وزیر اعظم کو ڈنڈے سے مارو اس طرح نکتہ چینی نہیں کر سکتا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details