اردو

urdu

ETV Bharat / city

اندور: شہدائے کربلا کی یاد خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - شاہ مسکین

شہدائے کربلا کی یاد میں اور یوم آزادی کے موقع پر ریاست مدھیہ پردیش کے سیندھوا میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اندور: شہدائے کربلا کی یاد خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
اندور: شہدائے کربلا کی یاد خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Aug 17, 2021, 5:04 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے سیندھوا میں ’’شاہ مسکین‘‘ نامی تنظیم نے شہدائے کربلا کی یاد میں اور یوم آزادی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 72 لوگوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔

اندور: شہدائے کربلا کی یاد خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

’’خون کا عطیہ صدقہ جاریہ ہے اور کسی ایک کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔‘‘ خدمت خلق اللہ کے اسی جذبے سے سرشار شاہ مسکین تنظیم مختلف فلاحی پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے، تاہم یوم آزادی کے موقع پر ماہ محرم الحرام کی نسبت سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔

منتظمین نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے ہر سال شہداء کربلا کی نسبت سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرکے ضرورتمندوں کی مدد کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:اندور: یوم آزادی کے جشن کے دوران تنازع

انہوں نے خون کا عطیہ پیش کرنے والے افراد کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے رضاکارانہ طور خوط کا عطیہ دینے کے سبب 72پائنٹس خون کا ٹارگیٹ مکمل کر لیا گیا، جس پر انہوں نے خون عطیہ کرنے والوں کی سراہنا کی۔

مزید پڑھیں:بی جے پی دفتر پر قومی پرچم کی توہین کے خلاف دھرنے پر بیٹھے عارف مسعود

تنظیم کی جانب سے خون کا عطیہ پیش کرنے والے افراد کو توصیفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details