ریاست مدھیہ پردیش کے قدیم شہر اجین میں مشہور و معروف شاعرہ پروین شاکر کی یاد میں سرسید احمد ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک تعارفی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔
اجین: پروین شاکر کی یاد میں تعارفی جلسہ کا انعقاد یہ پروگرام تمام مذاہب کے لوگوں کو شریک حیات کا انتخاب کرنے کے لیے خاص طور سے بیوہ اور طلاق شدہ خواتین کے متعلق تعارفی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔
تعارفی پروگرام میں معزز شخصیات نے شرکت کرکے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا، اور مقررین نے جہاں اس قسم کے پروگرام کو تاریخی اور وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا تو وہیں محمدؐ کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے بیوہ اور طلاق شدہ خواتین کو جلد سے جلد شادی کرنے پر زور دیا کیونکہ تنہا معاشرے میں زندگی گزارنا محال ہے۔
واضح رہے کہ مرد و خواتین کے ذریعہ ہی خاندان کی تشکیل ہوتی ہے، خاندان سے معاشرے اور سماج مضبوط ہوتے ہیں، جب خاندان مضبوط ہوتے ہیں تو ملک ترقی کرتا ہے کیونکہ کہ خاندان ہی معاشرے کی بنیادی اکائی ہوتی ہے۔
موجودہ دور میں جہاں خاندانی نظام کمزور ہوگئے ہیں وہیں شادی کے مسائل میں بھی بڑے مسئلے پیدا ہوتے جا رہے ہیں، جہیز جیسی لعنت سے طلاق کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس معاشرہ میں بیوہ اور طلاق شدہ خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں مرد اور خاتون کو دوبارہ شادی کرنا چاہیے تاکہ مضبوط خاندان کی بنیاد رکھی جائے۔