مدھیہ پردیش کے نیمچ شرپسندوں کے ذریعہ ایک آدیواسی نوجوان پر ظلم و تشدد کے نتیجہ میں اس نوجوان کی موت ہوگئی تھی ۔اس کے بعد کانگریس پارٹی کے اندور شہر کے صدر باکی وال نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ہٹلر شاہی کے طرز پر حکمرانی کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش جسے امن و امان کا گہوارہ کہا جاتا ہے ۔تاہم حالیہ دنوں میں پیش آئے چند واقعات سے ریاست شبیہ بگڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ سے آدیواسی طبقہ غمزدہ ہے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے ہلاک شدہ شخص کو موم بتی جلاکر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔