اردو

urdu

ETV Bharat / city

مقابلتی امتحانات کے لیے لائبریری کا افتتاح

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم سنی ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے مقابلتی امتحانات کے لیے لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔

Inauguration of the library for competitive examinations
مقابلتی امتحانات کے لیے لائبریری کا افتتاح

By

Published : Sep 21, 2020, 7:20 PM IST

Updated : Sep 21, 2020, 10:58 PM IST

ریاست کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا اندور جسے صوبے میں تعلیم کے مرکز کی حیثیت حاصل ہے، یہاں ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں ہزاروں طلباء دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنا دن بہ دن مہنگا ہوتا جا رہا ہے مگر سماجی تنظیمیں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک سماجی تنظیم سنی ویلفیئر کمیٹی نے مقابلتی امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء کے لیے لائبریری کا افتتاح کیا، جس میں شہر کے معزز شخصیات نے شرکت کی۔

ویڈیو

اس لائبریری میں کتابوں کے علاوہ ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ طلبا کے پڑھنے کے لیے جہاں الگ الگ کیبن بنائے گئے ہیں وہیں طالبات کے لیے ضرورت پڑنے پر پڑھنے کے لیے الگ سے روم کا اہتمام کیا ہے، جہاں وہ الگ سے کیبن میں بیٹھ کر پڑھ سکتی ہیں۔

لائبریری کا افتتاح

تنظیم سنی ویلفیئر کمیٹی نے ایسے نازک وقت میں لائبریری کا افتتاح کیا ہے جب تعلیم کے لیے بچے آن لائن علم حاصل کر رہے ہیں۔ لائبریری میں انتظامیہ کی جانب سے کووڈ احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے۔ سینٹائزر اور تھرمل اسکریننگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 21, 2020, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details