اردو

urdu

ETV Bharat / city

'عوام کی حفاظت حکومت کا اولین فریضہ'

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سابق میجر جنرل جی ڈی بخشی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تقریبا 40 سالوں سے ہم ایک ایسی جنگ جموں و کشمیر میں لڑ رہے ہیں جو کسی سے چھپی نہیں ہے۔ دہشت گردوں کے مسلسل حملوں میں تقریبا 80 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ سب ہمارے پڑوسی ملک کی کرتوت ہے۔

By

Published : Mar 19, 2019, 6:59 AM IST

''عوام کی حفاظت، حکومت کا اولین فرض''

جنرل بخشی ' نیشن فسٹ ' کے موضوع پر اندور کے باسکٹ بال کمپیلکس میں لوگوں کو خطاب کر رہے تھے۔

اس دوران جنرل بخشی نے سامعین کو اپنے جوشیلی تقریر سے لطف اندوز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ' عوام کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے۔ آج جس طرح کا ماحول پورے ملک میں ہے، وہ افسوس کا پہلو ہے ملک کے ٹکڑے کرنے کی ایک خطرناک سازش بنی جارہی ہے' ۔

انہوں نے فوج کی جانب سے حال ہی میں پاکستان پر کی گئی ایئر سٹرائک پر کہا کہ' کچھ لوگ جو ہمارے اپنے ہیں ایئر سٹرائک کے ثبوت مانگ رہے ہیں جس سے فوجیوں کا اعتماد کم ہو رہا ہے'۔

سابق فوجی جنرل نے مزید کہا کہ دہشت گردی ہر ملک کے لیے ایک خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details