ریاست مدھیہ پردیش کے بھنور کواں پولیس سٹیشن کے پیچھے ایک تنظیم کے ذریعے بہت سارے لوگوں کو جمع کرنے اور ان کو تبدیل کرانے کی کوشش جاری تھی۔
اس پورے معاملے میں ہندو تنظیم نے سخت احتجاج کیا جبکہ احتجاج کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس دوران پورے معاملے کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سے نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہندو تنظیم کی طرف سے ہنگامہ برپا کرنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بھنور کُواں پولیس سٹیشن کے پیچھے 'ستیہ پرکاش سنستھا' میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کیا گیا تھا جہاں تقریباً دیڑھ سو افراد کو لایا گیا تھا۔
مختلف دیہی علاقوں جمع کیے گئے لوگوں کو کرسچیئن مذہب اپنانے کو کہا جارہا تھا تاہم اس پورے معاملے میں ہندو تنظیموں کے ہنگامے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پورے معاملے میں نو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔