ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا بحران کے دوران پریشان حال مزدور غریب اور مریضوں کی مدد کرنے والی مختلف تنظیموں کو مانا سیوا سمان سے نوازا گیا۔
عالمی وباء کورونا نے پوری دنیا کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ اس سے متاثر ہو کر لاکھوں لوگ لقمہ اجل ہو گئے۔ کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ نے کورونا کی پہلی لہر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ کورونا کی دوسری لہر میں بھی لاکھوں لوگ متاثر ہو گئے جس کے چلتے انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں سختی سے عمل کروایا۔