اردو

urdu

ETV Bharat / city

این آر سی اور حراستی کیمپ کیا ہے؟ بچوں کا سوال - .اندور میں خواتین کا مسلسل احتجاج جاری

اندور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کے 40 روز سے مسلسل احتجاج کی وجہ سے بچوں کی امتحانات متأثر ہورہے ہیں۔

continuous-protest-of-women-against-caa-in-indore
سی اے اے احتجاج: اندور میں خواتین کا مسلسل احتجاج جاری

By

Published : Feb 23, 2020, 9:11 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی ار کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں جہاں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں وہی شاہین باغ کی طرز پر ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف 40 روز سے خواتین احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں اور حکومت سے ایک ہی مطالبہ کررہی ہیں کہ سی اے اے کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔

سی اے اے احتجاج: اندور میں خواتین کا مسلسل احتجاج جاری

آج علاقے کی خاتون نے مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی وہیں احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم 40 روز سے مظاہرہ کر رہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ قانون فوری طور سے واپس لیا جائے، منتظم نسرین انصاری نے کہا کہ ہم بچوں کی پڑھائی بھی انہیں احتجاجی مظاہروں میں کروا رہے ہیں ان کا ہوم ورک اور ان کے امتحانات بھی عنقریب ہے۔

منتظمہ نجمہ نے بچوں کی سوالوں کے تعلق سے کہا کہ اب بچے پوچھنے لگے ہیں کہ یہ این آر سی اور حراستی کیمپ کیا ہے بچوں کے امتحانات سر پر ہیں ہم ان کی پڑھائی کرائیں یا ان کے سوالوں کے جواب دیتے رہے ہیں لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے کہ یہ قانون فورا واپس لیا جائے۔

دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم چالیس روز سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے اور مظاہرے میں ہم کو زخمی بھی ہونا پڑا ہے مگر ہمارے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا ہم مظاہرہ کرتے رہیں گے۔


Last Updated : Mar 2, 2020, 8:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details