مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شہر قاضی سید عشرت علی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کی وہ شب برات کی عبادت گھروں پر ادا کریں۔
کورنا وائرس کی وبا کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے ایسے میں 9 اپریل جمعرات شب برات ہے۔ اس خاص رات میں مسلمان مسجدوں میں عبادات کرتے ہیں اور قبرستانوں میں جایا کرتے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں کرفو اور لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
شب برات کے موقع پر گھر پر عبادات کرنے کی اپیل
مدھیہ پردیش کے اندور کے شہر قاضی نے کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر گھر پر رہ کر عبادات کرنے کی اپیل کی ہے۔
occasion of shabe barat
اس کے پیش نظر صنعتی شہر اندور کے شہر قاضی سید عشرت علی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کی وہ شب برات کی عبادت اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔ انہون نے نوجوانوں سے کہا ہے کی وہ بیماروں کے لئے خاص دعائیں مانگے یہ خاص رات ہے بارگاہ رسالت میں خوب رو رو کر دعائیں مانگیں۔